کراچی حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ

Published on December 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

کراچی(یوا ین پی)حساس اداروں نے کراچی حیدرآباد اور اسلام آباد میں دہشت گردی کاlahore security خدشہ ظاہرکرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کوالرٹ جاری کردیا۔وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو خفیہ مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق بعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر نے کراچی اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پرتخریب کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور7 بھارتی دہشت گرد سمندری راستے سے کراچی میں داخل ہو چکے ہیں۔مراسلے میں ان بھارتی باشندوں کی جانب سے کراچی حیدرآباد اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پردہشت گردی کی مذموم کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے حکومت سندھ کو ایئرپورٹس ریلوے اسٹیشنز شاپنگ سینٹرز تجارتی مراکز سمیت حساس اداروں کے دفاتر ، تنصیبات اور گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题