محنت ،لگن اور دیانت سے مردم شماری کے عمل کو یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ

Published on January 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

index
جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے مردم شماری 2016ء سے وابستہ محکموں کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ محنت ،لگن اور دیانت سے مردم شماری کے عمل کو یقینی بنائیں کیونکہ آئندہ دس سال کیلئے ملک میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کا دارو مدار اسی مردم شماری پر ہوگا۔ ڈی سی او نادر چٹھہ آج یہاں اپنے آفس میں مردم شماری کے سلسلہ میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ڈی او سی ہارون رشید ،اے ڈی سی بابر رحمن، اسسٹنٹ کمشنرزعمران عصمت پنوں،احسن رضا ، شاہد جوئیہ، ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ ،ڈسٹرکٹ شماریاتی آفیسر بشیر احمد تبسم اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ شماریاتی آفیسر بشیر احمد تبسم نے اجلاس کو بتایا کہ مردم شماری 2016ء کے اہداف حاصل کرنے کیلئے پری مردم شماری مہم میں ہر تحصیل لیول پر ایک شماریاتی اسسٹنٹ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ اٹیچ کر دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر کے ساتھ شماریاتی آفیسر جبکہ فیلڈ سٹاف کی تعیناتی پر کام ہو رہا ہے۔مردم شماری کیلئے محکمہ صحت اور تعلیم کے ملازمین کی خدمات کو حاصل کیا جائیگا۔مردم شماری کا عمل 2مارچ سے شروع ہوگا پہلے تین دن ضلع بھر کی خانہ شماری ہو گی اور 15مارچ تک مردم شماری کا عمل جاری رہیگا۔16مارچ سے شیلٹر لیس (خانہ بدوش)افراد کی مردم شماری کی جائیگی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کیا جائیگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کے سٹاف کی تعیناتی اور ٹریننگ کے عمل کو جدید خطوط پر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شماریات ،ہیلتھ ،ایجوکیشن ، ریونیو اور لوکل گورنمنٹ بہتر کوآرڈی نیشن اور ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ مردم شماری کی مقررہ وقت پر تکمیل کریں اور ضلع کی سو فیصد پاپولیشن کو مردم شماری کے نیٹ میں لائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes