پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ انتخابات 2016 ،جرنلسٹ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

Published on January 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

0
جھنگ(یو این پی)پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے سال 2016 کیلئے ہونے والے انتخابات میں جرنلسٹ گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔پولنگ کاعمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔پولنگ کے اختتام پر الیکشن کمیٹی حاجی منظور انور ،ڈاکٹر منظور عابد اور آفتاب خان ترین نے نتائج کا اعلان کیا ۔پولنگ کے دوران فرینڈز فاؤنڈراتحاد گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار لیاقت علی شام کی والدہ کے انتقال کے باعث نتائج کا اعلان ان کی نماز جنازہ کے بعد مغرب کی نماز کے بعد کیا گیا۔نتائج کے مطابق پریس کلب کیلئے جرنلسٹ گروپ کے لیاقت علی انجم صدر ،خرم سعید جنرل سیکرٹری ،آصف چوہان جوائنٹ سیکرٹری اور شریف طاہر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے والوں میں اخلاق قریشی ،عبدالحمید ،عثمان غنی،ڈاکٹر ظفر نول اور ریاض نول حسین شامل ہیں ۔فاؤنڈر گروپ کے امیدوار ذاکر رحمان نائب صدر اور شہباز اقبال ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے ہیں ۔نتائج کے مطابق یونین آف جرنلسٹ کیلئے جرنلسٹ کے ارشد خان صدر ،مصعب فاروق نائب صدر مسید عدنان نور جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر ظہور احمد جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے والوں میں رانا غلام عارف ،طاہر انجم ،یوسف رضا بھٹی ،ملک وحید قیصر سجاد شامل ہیں ۔فاؤنڈر گروپ کے رحم دین غوریسیکرٹری فنانس اور محمد ادریس ممبر ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes