قصور’مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

متعدد وارداتوں میں ملوث سرور عرف خواجہ کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا1448131520-police-encounter
قصور (یو این پی)قصور کے نواحی علاقہ الہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا سرور عرف خواجہ جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔الہ آباد کے علاقہ مائی رابو میں ملزم کو چھڑانے کے لیے اسکے ساتھی گھات لگائے بیٹھے تھے۔پولیس کو دیکھتے ہی سرور کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں سرور اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes