مشرق وسطیٰ میں کرونا وائرس،پاکستانی حجاج کوخاص احتیاط کی ہدایت

Published on September 15, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

\"7\"

کراچی…مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈوروم کرونا وائرس کاحالیہ انکشاف مشرق وسطیٰ میں ہواہے لیکن اس کی ویکسین تاحال تیار نہیں ہوسکی،پاکستانی حج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عازمین خاص احتیاطی تدابیر اختیار کریں،کراچی کا حاجی کیمپ میں عازمین کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور اس بار حاجیوں کو گردن توڑ بخار ،فلو اور پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں،لیکن مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈوروم کرونا وائرس ان دنوں مشرق وسطیٰ میں سامنے آیا ہے،خواتین بچے اور بوڑھے اور ایسے افراد جن کی مختلف بیماریوں کے باعث قوت مدافعت کم ہوچکی وہ اس کا باآسانی شکار ہوسکتے ہیں،اس دوران سانس لینے میں شدید دشواری ہوتی ہے طبی ماہرین عازمین کو خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes