جھنگ کی خبریں

Published on January 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

Jhang-150x150جھنگ کی خبریں
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعۃ الدعوۃ جھنگ شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی رہنمامحمدمنشا ء جھنگوی نے کہا ہے کہ علماء کرام کالعدم تنظیموں کی سازشوں سے عوام اور ملک وملت کومحفوظ رکھنے کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں ، یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں بلکہ فتنہ پرور میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مسلمان دشمن قوتوں کا اصل مقصد مسلمانوں کو آپس میں لڑانا اور مسلم امہ کی مرکزیت کا خاتمہ کرناہے۔ خلافت کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والے ہی اسلام اور خلافت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام داعش جیسی تنظیموں کے گمراہ کن عقائد سے لوگوں کو آگاہ اور انہیں بیرونی سازشوں سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔ علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو قائل کریں اور قرآن وسنت کی دعوت کے ذریعہ ان کے عقائد کی اصلاح کریں ۔۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات صبغت اللہ چوہان نے گفتگو میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ داعش نامی تنظیم یہودیوں کا پیداکردہ فتنہ ہے جسے وہ اپنی سرپرستی میں سوشل میڈیا کے ذریعہ پروان چڑھا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں۔ ملکی خزانے کو لوٹنے والے تمام سیاستدانوں کا بلاتفریق احتساب وقت کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہراسلم پرویز نول نومنتخب چیئرمین یونین کونسل 14پکے والا نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کا معاشی قتل عام شروع کررکھا ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملکی خزانے کو لوٹنے والے تمام سیاستدانوں کابلاتفریق اور سیاست سے پاک احتساب وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ لوٹ مار کی جارہی ہے ۔ شوگر ملوں نے کٹوتیوں کے نام پر 40فیصد رقم کاٹنا شروع کررکھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کسان پیکیج کے نام پر اصل کاشتکاروں کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ کسانوں کو پٹواریوں اور اہلکاروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کپڑوں کو آگ لگنے سے معمر شخص جھلس گیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق گو جرہ موڑکے قریب گھر میں موجود60 سالہ محمد بخش کے کپڑوں کو چولہے کی آگ نے اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے معمر شخص بری طرح جھلس گیا ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واپڈا کی مین وائر سے گنے کی ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق اڈا حویلی بہادر شاہ کے قریب واپڈا کی مین وائرکے نیچے سے گزرنے والی گنے کی ٹرالی نمبر ی (SG3016 کومین وائر چھونے کے باعث آگ لگ گئی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر آ گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان کی سپرے پی کر خودکشی کرنے کی کوشش ریسکیو 1122 نے ناکام کر دی ۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق بھکر روڈ نیا بائی پاس کے قریب 28سالہ سیف اللہ ولد انور نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم والی سپرے پی لی جس سے اُس کی حالت خراب ہو گئی ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعدسول ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیر کیلئے انتدائی طور پر منصوبہ تشکیل دے دیا گیا ہے جس پر کام جلد شروع ہو جائے گا ۔دو ہزار 286 کنال رقبے پر محیط یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر آٹھ شعبہ جات کیلئے 127 کمرے تعمیر کئے گئے جا ئیں گے۔پہلے مرحلے میں شعبہ اردو ،فارسی ،عربی ،انگلش ،اور چینی زبانوں کیلئے ایک ہی بلاک میں الگ الگ شعبہ جات کیلئے 33 کمرے بنائیں جائیں گے ۔اس کے علاوہ حساب ااور شماریات کیلئے 19 کمروں پر مشتمل مشترکہ بلاک کیا جائے گا ۔۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 22 کمروں پر مشتمل بلاک تعمیر کیا جائے گا جبکہ وائس چانسلر اور ان کے دفتری سٹاف کیلئے سات کمرے بنائیں جائیں گے۔دیگر انتظامی و دفتری امور کیلئے مجموعی طور پر 46 کمرے بنائیں جائیں گے۔یونیورسٹی کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں 320 طلبا ء و طالبات کی الگ الگ رہائش کیلئے دو منزلہ ہوسٹل بھی تعمیر کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ بیچلرز بلاک کے نام سے فیکلٹی اراکین کیلئے بھی 30 کمروں پر مشتمل رہائشی بلاک بنایا جائے گا۔پہلے مرحلے کے دوران یونیورسٹی میں مسجد ،لائبریری،دو گارڈ روم اور 10 سیکورٹی پوسٹیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پولیس کی جانب سے سال 2015 ء کے دوران مختلف جرائم پر مجموعی طور پر پانچ ہزار 338 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔جھنگ پولیس کے مطابق گزشتہ سال منشیات فروشی کے 823 ،لڑائی جھگڑے کے 464 اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 610 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ قتل کے جرم میں 88 ،اقدام قتل کے جرم میں 69 ڈکیتی کے 35 زنا بالجبر کے 94 اجتماعی زایادتی کے 10 جبکہ جنسی جرائم کے 19 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔اس دوران حادثات کے 68 اور بوگس چیک جاری کئے جانے پر 245 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال ضلع میں 3کاریں ،45 موٹر سائیکل چوری ہوئے جبکہ نا جائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کے دوران 17 کلاشنکوف ،53 رائفلیں ،127 بندوقیں ،20 ریوالور،398 پسٹل ،10 کاربین اور ایک ہزار 751 کارتوس برآمد کئے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت کی جانب سے پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں ریٹائرڈ فوجیوں کو بطور پاپولیشن آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے اس حوالے سے گزشتہ مہینے مختلف ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے انٹرویو کئے تھے ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بشریٰ نصیر نے ان میں سے ابتدائی طور پر چار ناموں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاپولیشن ویلفئیر آفیسر منتخب ہونے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکار وں کو اسی مہینے تقرری کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے جس کے بعد وہ فوری طور پر کام شروع کر دیں گے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے پہلی مرتبہ پاپولیشن آفیسر ز کے لیء فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جس سے پاپولیشن ویلفئیر کے کام میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) جھنگ کے رہنما وممبر قومی اسمبلی شیخ محمداکرم ،سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین پنجاب وایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی محمدیعقوب شیخ ،ممبر صوبائی اسمبلی مہر خالد محمود سرگانہ، اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی ،پی پی پی جھنگ کے صدر وکونسلر بلدیہ جھنگ محمداقبال انجم ،ضلعی انجمن تاجران جھنگ کے رہنماحاجی محمدعلی ،حاجی دلدار علی، جھنگ چیمبر ء آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد عمر رامے ،مقامی لیگی رہنما شیخ محمدنواز اکرم ،حاجی آزاد ناصر انصاری، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ سید علی رضاترمذی ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین بلدیہ جھنگ چوہدری سلطان محمود ،تحریک منہاج القرآن جھنگ کے صدر غلام سرور قادری، مارکیٹ کمیٹی جھنگ کے چیئرمین میاں مظہر حسین کھوکھر ، جماعت اسلامی جھنگ کے رہنما مہر بہادر خان جھگڑ ،امجد حسین ایڈووکیٹ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما شہباز گجر ایڈووکیٹ ،پاکستان جمہوری وطن پارٹی کے رہنما مدنی بلوچ ، پاکستان تحریک انصاف جھنگ کے رہنما ڈاکٹر ابو الحسن انصاری، آفتاب عیسیٰ ایڈووکیٹ، زاہد حسین ،آفتاب افگن، مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمدظہور چوہان ایڈووکیٹ، خاور ظہور چوہان ایڈووکیٹ اور شہر کی کئی دیگر اہم شخصیات نے پریس کلب جھنگ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے لیاقت علی انجم کو پریس کلب کا صدر اور صاحبزادہ ذاکر رحمن کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران پریس کلب جیسے صحافی نمائندہ ادارے کے وقار میں اضافہ ،الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی فلاح وبہبود ،انہیں بنیادی وضروری سہولیات کی فراہمی ، جھنگ میں صحافی کالونی کے قیام ،گروپ انشورنس اور شہری مسائل میڈیا میں بہتر انداز میں اجاگر کروانے سمیت سرکاری مشینری میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی روک تھام اور صحافیوں وانتظامی حکام کے درمیان اچھے روابط کے فروغ میں اپنا موثر کردار اداکرینگے۔ انہوں نے دیگر منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ فرینڈز اینڈ فاؤنڈرز اتحاد گروپ اور جرنلسٹ گروپ کے رہنما تمام انتخابی تلخیاں بھلاکر مل کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیں گے تاکہ صحافیوں میں اتحاد واتفاق اور یکجہتی کی فضاء کو پروان چڑھانے میں مدد مل سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes