لاہور(یو این پی)نوجوان لڑکے کو فیس بک پر لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان کروا بیٹھاہے ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکے کا کہناہے اس کی لڑکی سے دوستی فیس بک پر ہوئی اور لڑکی نے کاروبار میں شراکت کا جھانسہ دے کر اس سے تقریباً12لاکھ کا چونا لگا کردبئی فرارہو گئی ہے ۔لڑکے کا کہناہے لڑکی نے اسے تین چیک دیئے جو کہ باﺅنس ہو گئے ہیں ۔پولیس نے لڑکے کی درخواست پراسلام پورہ تھانہ میں لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔