معروف ماڈل ہالے جونی اربازخان کی فلم میں اہم رول کے لئے کاسٹ

Published on July 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں ایک میگا اسٹار کے ساتھ کام کروں گی ہالے جونی
لاہور(یو این پی)معروف ماڈل ہالے جونی اربازخان کی فلم میں اہم رول کے لئے کاسٹ،ماڈل عرصہ پانچ سال سے پاکستان کے مختلف فیشن شوز میں ماڈلنگ کر چکی ہیں جس میں شائقین کی طرف سے ہمیشہ بے پناہ داد اور شہرت ملی کراچی کی ماڈل ہالے جونی نے یواین پی کو بتایاکہ مجھے ماڈلنگ کے بعدایف کے اینڈ کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے ارباز خان کی آنے والی اردو فیچر فلم ’’ اجنبی‘‘ میں ایک منفرد اور اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے میں ایک میگا اسٹار کے ساتھ کام کروں گی یہ کردار میرے لئے ایک چیلنج ہے میری کوشش ہوگی کہ اس رول میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کردار نگاری کروں میگا اسٹارکے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کاموقع بھی ملے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme