محراب پور پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل لفٹر گرفتار 06 موٹرسائیکلیں و اسلحہ برآمد

Published on July 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)محراب پور پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل لفٹر گرفتار 06 موٹرسائیکلیں و اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق محراب پور پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ایک موٹر سائیکل چور ملزم منصور عرف لکھمیر کو حراست میں لے لیا پولیس نے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر چھ عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرنے کیساتھ ایک عدد پسٹل اور تین راونڈ برآمد کرلیے ہیں یاد رہے کچھ روز قبل ملزم نے محراب پور غلہ منڈی کے تاجر کے گھر سے موٹر سائیکل چوری کی جس کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے پولیس نے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم کیخلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم کیخلاف رانی پور تھانے میں پہلے ہی چوری کا مقدمہ درج ہے گرفتار ملزم کا تعلق ہالانی شہر سے بتایا جاتا ہے پولیس نے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں تصدیق کے بعد ان کے مالکان کے حوالے کردی ہیں موٹرسائیکلیں واپس پانے پر شہریوں ایس ایچ او محراب پور کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہار پہنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes