بالاکوٹ کے موضع بن بگاڑ کے مقام پر بن بگاڑ سے بالاکوٹ واپس اانے والی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری

Published on January 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 816)      No Comments

llll
بالاکوٹ ( یواین پی) بالاکوٹ کے موضع بن بگاڑ کے مقام پر بن بگاڑ سے بالاکوٹ واپس اانے والی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا مقامی افراد کے مطابق حادثہ شام گئے اس وقت پیش اایا جب بدقسمت جیپ بالاکوٹ کے موضع بگاڑ مدھار سے بالاکوٹ آ رہی تھی اور بگاڑ مدھار ہی کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کا درائیور میاں نصیر ولد میاں غلام حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر تحصیل کونسلر قاضی میاں صادق نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ داران کو باخبر کیا،،واقعہ کی اطلاع کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیںآخری اطلاعات کے بڑی تگ و دو کے بعد حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش نکال کر اس کے آبائی گاؤں کھوڑی روانہ کر دی گئی ہے،دریں اثناء تحصیل کونسل بالاکوٹ میں ہم خیال گروپ کے رہنما قاضی محمد صادق نے افسوسناک واقعہ پر سخت غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے میاں نصیر کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog