خرم دستگیر کے ڈھائی سال میں 60 سے زائد غیر ملکی دورے

Published on January 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 987)      No Comments

444
 اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے ڈھائی سالوں کے عرصہ میں 60 سے زائد غیر ملکی دورہ کر کے دیگر وزرا کو پیچھے چھوڑ دیا خرم دستگیر نے چین، سری لنکا، تھائی لینڈ، بیلاروس، جاپان، افغانستان سمیت دیگر ممالک کے 60 سے زائد دورہ کیے وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے اسی عرصہ کے دوران 40 کے قریب دورہ کیے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے غیر ملکی دورہ 30 کے لگ بھگ رہے 2014 میں پورپی یونین کی کی جانب سے جی اپس پی پلس کا اسٹیسٹس ملنے کے باوجود ملکی برآمدات میں اضافہ نہ ہونا وزیر تجارت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ثبت کرتا ہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر غیر ملکی دورہ کرتے رہے مگر برآمدات میں اضافہ نہ کروا سکے 2015 میں بھی برامدات میں 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب تجارتی خسارہ میں 11.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا وزیر تجارت تمام تر دعووں کے باوجو د  2015-18 کی نئی تجارتی پالیسی کی وزیر اعظم سے منظوری بھی نہ کروا سکے تجارتی پالیسی کی منظوری نہ ہونے پر برآمد کندگان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے برآمد کندگان کو بجلی و گیس کی رعایتی فرخوں پر فراہمی اور دیگر مراعات دینے کے باوجود برآمدات کا نہ بڑھنا سمجھ سے بالاتر ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ اکتوبر میں اسلام آباد میں دو روزہ دوسری عالمی سرمایہ کاری کانفرس کے انعقاد کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر نہیں کی چین نے ابھی تک پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حامی بھری ہوئی ہے مزید برآں وزیر تجارت خرم دستگیر نے گذشتہ سال 2015 میں کرغستان، ترکمانستان، عمان، ایران، اور افغانستان کے وزرا تجارت اور دیگر اعلی حکام سے باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ایم او یو بھی سائن کیے مگر وہ بھی کاغذوں کی حد تک محدود رہے واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے اختتام  میں ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں 2013 میں موجودہ حکومت کے بر سراقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم نے وزارت تجارت کا قلمدان خصوصی طور پر خرم دستگیر کو دیا گیا تھا موجودہ حکومت نے 2018 تک برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا تھا موجودہ حکومت کی دور میں برآمدات میں اضافہ تو نہیں ہو رہا البتہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پاکستان چاول، گندم، چینی و دیگر اشیاء میں خود کفیل ہے لیکن ناقص پالیسوں کے باعث حکومت ان اشیاء کو برآمد کرنے کی بجائے درآمد کر رہی ہے جو کہ وزارت تجارت کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog