گوجرہ ،ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد دوکانیں مسمار

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

llll
گوجرہ ( یواین پی)ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد دوکانیں مسمار، دوکانداروں کا ٹائر جلا کر احتجاج روڈ بلاک کر دیا پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔عید گاہ روڈ پر ناجائز تعمیر کی گئی تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سید تنویر مرتضیٰ اور ٹی او آر زاہد فرید تارڑ کی نگرانی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں ٹی ایم اے عملہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ دوکانوں کو کرین کے ذریعے مسمار کر دیا اس موقع پر بعض دوکانداروں نے مزاحمت کی کوشش بھی کی اور سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ بھی بلاک کر دی جس پر مزید نفری اور فائر برگیڈ کو طلب کر لیا گیا فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ پولیس کی نفری نے مظاہرین کو منتشر کر کے روڈ کو کلئیر کر دیا،دوکانداروں کے مطابق ٹی اے کی طرف سے کوئی بھی پیشگی نوٹس نہ دیا گیا جبکہ انتظامیہ کے مطابق انہیں بارہا نوٹسز دئیے گئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes