پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھارتی وزیر اعظم کا دورہ

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

222
نئی دہلی (یو این پی)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردوں کے حملے کا شکار بننے والے پٹھان کوٹ ائیربیس کا دورہ کیا جہاں انہیں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ، اس موقع پر ائیر بیس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نریندر مودی بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے پٹھان کوٹ ائیر بیس پہنچے۔جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو پانچ روز تک ائیر بیس دہشت گردوں کے قبضے میں رہنے کی وجوہات اور نقصانات کی تفصیلات بتائی گئیں۔نریندر مودی نے دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے پاک بھارت سرحد کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ادھر بھارتی فورسز نے بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی پولیس کے ایس ایس پی گورپریت سنگھ نے گرفتار اہلکار انیل کمار کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، اس کے آدھے چہرے پر رومال باندھا گیا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ انیل کمار کے ائیربیس حملے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی پولیس افسر گورپریت سنگھ نے کہا کہ انیل کمار کی گرفتاری پہلے سے حراست میں لیے گئے چند جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی پر عمل میں آئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题