پروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین کی صدارت میں اجلاس

Published on January 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

شیخ توصیف حسین
جھنگ ( یواین پی) پروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر پرووٹنگ کے عمل کے ذریعے تحصیل باڈی جھنگ کے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں تحصیل صدر جھنگ الفت خان جنرل سیکرٹری مبشر نقوی سینئر نائب صدر چوہدری زاہد نائب صدر ملک ارسلان نائب صدر دوئم عمر فاروق جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نوید ناصر سیکرٹری نشرو اشاعت مہر عمر دراز صا بری سیال جبکہ خزانچی ماصل خان منتخب ہوئے نو منتخب عہدیداران نے اس موقعہ پر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ صحافت کی بقاء اور صحافیوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں رہے گے اور ان کے فلاح و بہبود کیلئے ہر فورم پر آ واز اُٹھائے گے اور اس کے ساتھ ساتھ صحافت جیسے مقدس پیشے کو بد نام کرنے والے زرد صحافت کرنے والوں کا محاسبہ اپنا اولین فرض سمجھ کر ادا کریں گے واضع رہے کہ پروفیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے عہدیداران و ممبران ملک وقوم کو بے دردی کے ساتھ لوٹنے والے اعلی افسران کامحاسبہ اور صحافیوں کا تحفظ کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کے عامل صحافی مذکورہ تنظیم سے وابستہ ہو کر صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog