داعش حکمران اور کر پشن ،ملک کےلئے بڑا خطرہ بن چکے :ڈاکٹر طاہر القادری

Published on January 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

111
لاہور(یو این پی) پاکستان عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ”داعش ‘حکمران اور کر پشن “   ملک کےلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں حکمران خود نیشنل ایکشن پلان میں رکاوٹ ہیں ‘ ملک میں  امن کا کر یڈ ٹ پاک افواج اور آپریشن ضرب عضب کو جاتا ہے۔ملک میں جب بھی احتساب کا شفاف نظام قائم ہو جا ئےگا 90فیصد  سیاستدان جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ‘سانحہ مہناج القران کے ذمہ داروں کو سزادلانے کےلئے کسی بھی قر بانی اور جد وجہد سے گر یز نہیں کیا جا ئےگا ۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی نظام اتنا کر پٹ ہو چکا ہے کہ جسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اگر الیکشن کمیشن کی بات کی جائے تو اسکو اپنے فائدے کے سواکچھ نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو کر پٹ حکومتی نظام سے نجات دلانی ہے تواسکے لئے سب سے پہلے ملک میں انتخابی نظام کو شفاف کر نا ہو گا کیونکہ جب تک شفاف انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے ملک میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا اور کرپشن ‘لوٹ مار اور کر پشن سمیت دیگر مسائل عوام کا مقدر بنے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے سلیکشن پلان میں بدل دیا ہے‘ حکومت کے اندر حکومت اور ریاست کے اندر ریاست قائم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog