سراج الحق کل 20دسمبربروزبدھ کو فیصل آباد آئیں گے

Published on December 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی)جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق 20دسمبربروزبدھ کوفیصل آباد آئیں گے جہاں وہ الفتح گراؤنڈ سلیمی چوک میں خواتین کے فلسطین کنونشن،میگا ایونٹ سے خطاب کریں گے۔باپردہ خواتین،سکولوں،کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات اور بچوں کیلئے انعقاد ہونے والے اس پروگرام میں خواتین، طالبات اور بچوں کے درمیان تقریری،تحریری اور پینٹنگ کے مقابلہ جات ہوں گے۔پاکستانی مصنوعات کے فروغ اوراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے الخدمت ویمن ونگ کی جانب سے غزہ بازار کا انعقاد کیاجائے گااوراس بازارسے ہونے والا منافع اہل فلسطین کی مدد کے لیے بھیجا جائے گا۔سکولوں کے بچے سینکڑوں فٹ بڑا فلسطینی پرچم بھی بنائیں گے۔کنونشن میں خواتین ونگ کی مرکزی ناظمہ ڈاکٹر حمیرا طارق سمیت صوبائی،ضلعی اور عہدیداران خواتین خطاب کریں گی، کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین بچے شریک ہوں گے۔جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی طرف سے کنونشن کو بھرپوربنانے اورفلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پرمہم جاری ہے، جماعت اسلامی کی خواتین گھر گھرجاکر لوگوں کو کنونشن میں شرکت کی دعوت اورانہیں آمادہ کر رہی ہے کہ فلسطینی عوام ہمارے مسلمان بہن بھائی اور بچے ہیں جن پر ظالم اورناجائز صہیونی ریاست ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اسرائیل کے خلاف اوراپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے کنونشن میں بڑے پیمانے میں شریک ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme