ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ظفر عباس سبزواری اور سول جج محمد طارق کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

Published on January 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 533)      No Comments

index
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ظفر عباس سبزواری اور سول جج محمد طارق نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا ۔دوران دورہ 01حوالاتی اسیر کو جیل سے ذاتی مچلکہ پرفی الفوررہا کرنے کا حکم دیاجس کی تعمیل کرتے ہوئے جیل حکام نے 01 اسیر کو جیل سے رہا کیا گیاجن کے ساتھ جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمد اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو ڈیشل جاوید رشید بھی تھے ۔انہوں نے نو عمر وارڈ اورمختلف بارکوں کے علاوہ جیل ہسپتال اورکچن اسیران کا دورہ کیااورکچن میں قیدیوں کیلئے تیار ہونے والے کھانے کو چیک کیا۔فاضل جج نے جیل ہذا کی صفائی اورسیکیورٹی کے نظام کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ایس ایس پی سردارمحمدآصف خاں کی ہدایت پرچناب کالج اورکیڈٹ کالج جھنگ میں روڈسیفٹی سیمینارزکاانعقادکیاان سیمینارزمیں کالجوں کی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں ،طلبہ اوراساتذہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔شرکاء سیمینارزکوروڈسیفٹی ،جنرل سیکورٹی اورٹریفک قوانین بارے بتایاگیاانہیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال ،اوورسپیڈنگ ،غیرمحتاط ڈرائیونگ اورون ویلنگ کے نقصانات بارے تفصیلابریف کیاگیا۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جھنگ عالم شیررجوکہ نے کہاکہ سٹرک کے حادثات میں سب سے بڑی وجہ ڈرائیوروں کی غفلت اورلاپرواہی ہوتی ہے،محتاط اورذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کوروکاجاسکتاہے،ان کالجوں کی انتظامیہ نے پٹرولنگ پولیس کی ان کاوشوں کی بھرپورتحسین کی اورطلبہ کوبتائی گئی ہدایات پرعمل پیراہونے کی تلقین کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme