کویت نے پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کر دی

Published on August 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

کویت(یواین پی) کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 31 ممالک کے لیے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کردی۔ کویت نے ان ممالک کو وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے ‘بڑا خطرہ’ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ پابندی غیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔پاکستان کے علاوہ کویت نے جن ممالک کے کمرشل فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے ان میں بھارت، مصر، فلپائن، لبنان اور سری لنکا بھی شامل ہیں جن کے بڑی تعداد میں شہری کویت میں روزگار کی غرض سے مقیم ہیں۔ پابندی کی فہرست میں چین، ایران، برازیل، میکسیکو، اٹلی اور عراق بھی شامل ہیں۔اس پابندی کا اعلان عین اسی دن کیا گیا جس روز کویت نے کمرشل فلائٹس جزوی بحال کی۔انتظامیہ نے کہا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ہفتہ سے اس کی 30 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا، جس میں آنے والے مہینوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ کویت میں کورونا وائرس کے 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy