عمر گل ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوسرے بہترین بالر بننے کیلئے پرعزم

Published on January 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,213)      No Comments

77
ہملٹن (یو این پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر عمرگل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کا دوسرا بہترین بالر بننے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے ۔ پاکستانی پیسر نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹیں لے کر ہم وطن آف اسپنر سعید اجمل کی 85 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا اور مزید ایک وکٹ انہیں دوسرا بہترین بالر بنا دے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 88 میچز کھیل کر 90 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ بالنگ ایکشن کی بہتری کے باوجود غیر موثر ہو جانے والے سعید اجمل قومی ٹیم سے باہر ہیں لیکن کافی عرصے تک انجریز میں مبتلا رہنے والے عمر گل کی دوبارہ واپسی ہو گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy