جھنگ ،ٹی ایم اے انتظامیہ کی غفلت سے روزانہ کی بنیاد پرلاکھوں کا نقصان

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

ghjk
جھنگ(شفقت اللہ)ٹی ایم اے انتظامیہ کی غفلت سے روزانہ کی بنیاد پرلاکھوں کا نقصان ہو رہاہے۔ لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر کئے گئے ڈیڑھ سال قبل ڈسپوزل ورکس تا حال کام نہیں کر رہے ہیں اور عید گاہ بھی گندے پانی میں ڈوب چکی ہے۔علاقہ مکینوں کا ضلعی انتظامیہ سے ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسپوزل ورکس نمبر 6 گادھیانوالہ کے آبادی مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل اس ڈسپوزل ورکس کی کنسٹرکشن کی گئی تھی اور صرف پانی کو سیم میں پھینکنے کیلے پمپس لگنے باقی تھے کہ سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جسکی وجہ سے عارضی طور پر کام روک دیا گیا تھا ۔اسکے بعد سے اب تک یہ ایسے ہی چل رہا ہے ۔تحصیل میونسپل انتظامیہ سے پہلے شکایت کرنے پر یہاں ایک پیٹر نصب کر دیا گیا ہے جو دن رات چلتا رہتا ہے اور ہزاروں روپوں کا ڈیزل ایک دن میں ختم ہو جاتا ہے لیکن گندگی جوں کی توں ہے جسکی وجہ سے ہمارا زیر زمین پانی بھی خراب ہو گیا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اتنا زیادہ کام نہیں جتنا بڑھا دیا گیا ہے صرف اگر گٹروں کی صفائی معمول کے مطابق وقت پر ہوتی رہتی تو یہ پانی ایسے گراؤنڈ میں کبھی بھی نہ کھڑا ہوتا ۔انکا کہنا تھا کہ اگر تحصیل میونسپل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اس مسئلے پر غور کریں تو حکومت کا کافی سارا پیسہ اور وقت ایک چھوٹے سے کام کرنے سے بچ سکتا ہے اور انہیں چاہیے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہمیں بھی گندے پانی کی پھیلی بو اور پھیلتی ہوئیں بیماریوں سے نجات مل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog