اردو سخن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ۔شعراء کی بھر پور شرکت 

Published on October 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

حبیب آباد( رشید احمد نعیم سے) ملتان روڈ چوک اعظم میں اردو سخن کے زیر اہتمام مشاعرہ منعقد ہوا ۔مشاعرے کا آغاز محمد عمر شاکر کی پیش کردہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت کی سعادت منظور حسین بودلہ اور روش رباب نے حاصل کی ۔ناظم مشاعرہ ناصر ملک نے پروگرام کی ترتیب کا اعلان کیا اور ملک محمد افضل ڈائریکٹر دی پائنیرز انگلش سکول چوک اعظم نے خطبہء اسقبالیہ دیا۔ مشاعرے کے ابتدائی حصہ میں بالترتیب کاشف صہیم چوک اعظم، محمد ارشد سفیر چوک اعظم، جعفر حسین جعفری چوک اعظم ،فخر یاسین بلوچ چوبارہ ،طاہرہ تسنیم اختر لیہ، عمران عاشر فتح پور ،عابد کھوکھر فتح پو ر، سلیم آکاش فتح پور اور عمر تنہا فتح پور نے اپنا کلام پیش کیا اور پذیرائی حاصل کی ان کے بعد آرٹسٹ راشد رضا نے میوزک ٹریک پر گیت گا کر داد سمیٹی جبکہ روش رباب نے ”اے جذبہء دل گر میں چاہوں” گا کر سامعین کا دل موہ لیا۔ مشاعرے کے ثانوی حصہ میں ناصر ملک چوک اعظم، امجد تجوانہ بورے والا اور مابعد مہمانان خصوصی پروفیسر خالد محمود فتح پور پروفیسر ناصر منگل اسلام آباد انجینئر غفور شیراز ڈیرہ غازیخان اور زعیم رشید بوریوالا نے کلام پیش کر کے داد سمیٹی اسے کے بعد پروفیسر قیصر وسیم اور خضر سلیم ڈائریکٹر پنجاب کالج لیہ نے مہمان شعرا میں تحائف تقسیم کیے جبکہ پروفیسر الیاس کاہلوں اور مقبول ہراج ڈائریکٹر گیریژن سکول چوک اعظم نے دور دراز سے آئے شعراء میں تحائف تقسیم کیے۔ آخر پر صدرِ مشاعرہ انجینئر شبیر اختر قریشی کوٹ ادو نے صدارتی خطبہ پیش کیا انہوں نے طالبہ روش رباب کو خوبصورت گیت کی ادائیگی پر انعام دیا، خضر سلیم ڈائریکٹر پنجاب کالج لیہ نے بھی روش رباب کو انعامی رقم پیش کی اور مابعد صدر نشیں نے محفل کے اختتام کا اعلان کیا۔ جملہ مہمانانِ گرامی و معزز سامعین کی چائے سے پرتکلف ضیافت کی گئی ساڑھے سات بجے مشاعرہ خوبصورت انجام کو پہنچ کر قیمتی یاد کا عنوان بن گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题