سٹرس فروٹ کے باغبانوں کورواں ہفتہ کے دوران گدھیڑی کے انڈوں اور بچوں پر کیڑے مارزہرکا سپرے کا مشورہ

Published on January 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے رواں ماہ جنوری کے جاری آخری ہفتہ کے دوران ترشاوہ پھلو ں کے باغبانوں کو مالٹے، کنو، گریپ فروٹ، مسمی کی برداشت جاری اور بیمار، خشک و غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ضروری شاخوں کو کاٹ کر تلف کردیاجائے نیز زیادہ کوہر والی راتوں میں باغات کو پانی لگانے سمیت دھواں بھی دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگر ماہ دسمبر میں دیسی کھاد بمعہ فاسفورس، پوٹاش، زنک وغیرہ نہ ڈالی گئی ہو تو یہ کام جنوری کے آخری ہفتہ کے دوران مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کھاد وغیرہ کو پودوں کے گرد تنوں سے دور اچھی طرح بکھیرتے ہوئے بذریعہ گوڈی زمین میں مکس کرکے بھرپور پانی لگادینا چاہیے تاہم کھاد ڈالنے کے بعد پانی کا وقفہ ایک ماہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے باغات لگانے کیلئے رواں ہفتہ کے دوران زمین کی تیاری کی جاتی ہے اسلئے پودے لگانے کیلئے مناسب جگہوں کی نشاندہی کر کے 3مربع فٹ سائز کے گڑھے کھود لئے جائیں اور انہیں 15 دن کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رواں ایام کے دوران گدھیڑی کے انڈوں کو دبانے کے علاوہ اس کے بچوں پر کیڑے مار زہر کاسپرے بھی کردیاجائے اور پیشگی اقدامات کے تحت تسلی بخش پودے خریدنے کیلئے اچھی نرسری کا انتخاب بھی کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes