خاصہ دارفورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ،لائن افسر سمیت تین افراد شہید

Published on January 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

news-1453181436-3444_largeپشاور… خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کی  کارخانومارکیٹ میں خاصہ دارفورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر سمیت تین افراد شہید ہوگئے جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں ۔
خیبرایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق خاصہ دارفورس کے لائن آفیسر نواب شاہ کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیاجواس وقت معمول کی گشت پر تھے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم شدید دھندکی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ دھماکہ خود کش تھایا بارودی مواد نصب کیاگیا۔دھماکے کے بعدموقع پر موجود گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes