عمران خان اور شیخ رشید 30 نومبر کو اسلام آباد پر حملے کا پیغام دے رہے ہیں، پرویز رشید

Published on November 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments
22
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید اپنی تقرریوں کے ذریعے 30 نومبر کو اسلام آباد پر حملے کا پیغام دے رہے ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو کیا ہو گا، ہم شیخ رشید اور عمران خان کی تقرریوں سے جان سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئیں گے،اسلام آباد پر حملہ کریں گے وہ کہتے ہیں کہ ہر چیز کو معطل اور تباہ کر دیا جائے گا جبکہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ہر چیز کو جلا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک جاگیردار غصے میں آتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ ہر چیز کو تباہ کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے، اب عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنے مطالبات کیلئے سپریم کورٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمیشن بنانے اور انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کے مطالبات پورے کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے اگست میں سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا تھا وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چیف جسٹس انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائیں، اسی طرح انتخابی اصلاحات کیلئے ایک خط سپیکر کو بھی لکھا گیا تھا۔ حکومت نے اصلاحات کمیٹی میں شیخ رشید کی شمولیت کیلئے اپنے ارکان کی تعداد میں کمی کر دی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے بعد عمران خان کبھی کمیٹی کے پاس نہیں گئے، ہم نے عمران خان سے مذاکرات کیلئے بار بار رابطے کرنے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے ہر مرتبہ نئی شرائط پیش کر دیں جو قانون اور آئین سے بالاتر ہیں
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy