لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے ملک مہربان مشیر وزیر اعلی پنجاب

Published on January 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

lod
اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقبول سماجی لیڈر ملک مہربان نے پارٹی سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور وائس چئیرمین کی سیٹ جیت کر دوبارہ پارٹی کی طرف رجوع کرلیا انکی پارٹی خدمات کے پیش نظر چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف نے انہیں اپنا مشیر نامزد کر لیا ہے انہوں نے گذشتہ روزیواین پی سے ملاقات کے دوران بتایا گو ان کا آفس ابھی لاہور میں ہی ہو گا مگر وہ اپنے حلقہ اور خاص طور پر راولپنڈی کے عوام کی خدمت حسب سابق جاری رکھیں گے عنقریب یہاں آکر وہ آئیندہ کا لائحہ عمل جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ایسے پراجیکٹس کی تعمیر و تشکیل میں مصروف ہے جس سے ملک ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر پھر بھی میاں شہباز شریف میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی وتعمیر کے منصوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے ہاتھوں سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام کو ان تعمیری منصوبوں کے ثمرات سے فائدہ پہنچے گا ملک ترقی کرے گا جبکہ عوام کا میعار زندگی بلند ہو گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)ہی اس ملک کی واحد جماعت ہے جوعوامی مسائل کو سمجھتی ہے اور حل کرنے کا عزم رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے چند سالوں کے بعد یہ عذاب ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes