ٹیکس امیروں کے بجائے غریبوں پر لگایاجارہا ہے، خورشید شاہ

Published on December 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

33
روہڑی(یواین پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکس امیروں کے بجائے غریبوں پر لگایا جارہا ہے، تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے اب دو ہزار اٹھارہ کی باتیں کر رہے ہیں،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حکومت پر برس پڑے،روہڑی میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس امیروں کے بجائے غریب عوام پر لگایا جا رہا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتیں دگنی کردی گئیں،انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ٹینٹ لگانے والے قوم سے معافی مانگیں،تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے اب دو ہزار اٹھارہ کی باتیں کر رہے ہیں،خورشید شاہ نے کہا کہ وفاق سندھ کو نظر انداز کر کے پنجاب میں پراجیکٹس لگا رہا ہے، حکومت بتائے کہ کون سے نئے ڈیموں پر کام کیا،اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخوامیں کون سی تبدیلی لائے ہیں؟ ہمیں نیا پاکستان نہیں ، قائد اعظم کا پاکستان چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes