بینک افسران سکیورٹی سسٹم کو بہتر رکھیں اور گارڈز سے غیر ضروری کام لینے سے گریز کیا جائے ڈی سی او وہاڑی

Published on January 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

index
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ بینک افسران سکیورٹی سسٹم کو بہتر رکھیں اور گارڈز سے غیر ضروری کام لینے سے گریز کیا جائے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ بینک افسران کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش ، ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی چودھری نصراللہ وڑائچ ، انچارج سکیورٹی برانچ اور بینک افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس وقت پوری قوم حالت جنگ میں ہے اور ہمیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ تمام ممکنہ اقدامات کو بروئے کار لایا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ بینک افسران سکیورٹی گارڈز کو الرٹ رکھیں اور انہیں وقتا فوقتا چیک ضرور رکیں ہر بینک کے لیے ایک پولیس گارڈ بھی فراہم کیا گیا ہے اسے بھی بینک افسران چیک کریں بینکس میں مشکوک افراد کی آمد کے بارے میں فوری اطلاع کریں بینک گارڈ کی ہنگامی حالت میں فائر کرنے کی استعداد میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پولیس لائین میں تربیت کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے گارڈز کے لیے بنکر مضبوط کنکریٹ سے بنایا جائے گارڈ محفوظ ہو گا تو باقی افراد کی حفاظت کویقینی بنائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes