بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں انہیں معاشرے کا مفید شہری بناناہم سب کا فرض ہے ڈی سی او جھنگ

Published on January 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 672)      No Comments

cvb
جھنگ(یواین پی) بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں انہیں معاشرے کا مفید شہری بناناہم سب کا فرض ہے ۔معاشرے کے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومت پنجاب کی خشت بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خلاف جاری مہم میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے خشت بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں کہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو،اسسٹنٹ کمشنرزعمران عصمت پنوں،احسن رضا ،عامر شہزاد ،پولیس افسران ،محکمہ لیبر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مربوط بنا کر خشت بھٹوں پر اچانک دورے کریں اور چائلڈ لیبر کے خلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں اور انہیں اس بات کی ترغیب دیں کہ وہ حکومت کی چائلڈ لبیر کے خلاف مہم میں رضاکارانہ طورپر شامل ہوں تاکہ ان بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران 93خشت بھٹوں کو چیک کیا گیا اور6بھٹہ مالکان کوگرفتارکر کے انکے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور1100سے زائد بچوں کو سکول داخل کروایا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题