سرفراز جیسے کھلاڑی روز روز پیدا نہیں ہوتے، سارو گنگولی

Published on September 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے سرفراز کو بہترین کپتان قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جیسے کھلاڑی روز روز پیدا نہیں ہوتے۔سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی اور بہترین کپتان ہیں، گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی کپتانی قابل تعریف تھی۔ انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ بطور کپتان سرفراز احمد کو اعتماد اور حوصلہ دیں، کیونکہ ان کے خیال میں ٹیم پاکستان کی حالیہ فتوحات میں سرفراز احمد کے فیصلوں کا اہم کردار رہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سرفراز احمد جیسے کرکٹرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔گنگولی کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کپتان رہے ہیں، اگر ٹیم کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آئے تو اس کا براہ راست اثر کپتان پر پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت سے لگاتار 2 میچ ہارنے کہ بعد کپتان سرفراز شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes