برطانیہ: ایک سے زائد شادی کرنیوالے مردوں کیلئے سہولتوں کا قانون

Published on January 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

333
لندن:(یواین پی) ایک سے زائد شادی کا تصور پاکستان جیسے معاشروں کے لیے عام سی بات ہے لیکن برطانوی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا تاہم پھر بھی ایسے معاشروں سے آئے ہوئے افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے برطانوی حکومت انہیں مزید سہولتیں دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے ایک قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام کی تحقیق کے بعد ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے مردوں کو سہولت دینے کا قانونی یونیورسل کریڈٹ ویلفیئر سسٹم لایا جا رہا ہے جسے 2021 تک نافذ کیا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس سہولت سے وہی مرد فائدہ اٹھا سکیں گے جن کا تعلق ایسے معاشروں سے ہو جہاں دوسری شادی کی اجازت ہو اور دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے دیگر قوموں میں مشرق وسطی، زمبیا کے علاوہ پاکستانی بھی شامل ہیں جو اس قانون میں دی گئی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ برطانیہ میں ایک سے زائد شادی کرنے والے افراد کا کوئی باقاعدہ ڈیٹا تو موجود نہیں ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں میں سے 20 ہزار خاندان ایسے ہیں جہاں دو بیویوں والے مرد موجود ہیں۔ برطانیہ کے موجودہ قانون کے تحت شوہر اور اس کی پہلی بیوی کو ہفتہ وار 114.85 پونڈ خرچہ حکومت دیتی ہے اور اگر کوئی دوسرا ساتھی بھی اسی ایک چھت کے نیچے رہ رہا ہے تو اسے 40 پونڈز دیئے جاتے ہیں۔ نئے مجوزہ قانون کے تحت پہلی بیوی اور شوہر کو ماہانہ 468.89 پونڈز ملیں گے جبکہ دوسری بیوی کو اکیلا شخص تصور کرتے ہوئے 317.83 پونڈز دیئے جائیں گے۔ دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ پہلی بیوی اور شوہر تو شادی شدہ الاؤنس کے حقدار ہوں گے لیکن دیگر بیویوں کو ایک شخص جتنا الاؤنس دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog