پی ایس ایل 3: غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments


لاہور: (یو این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سامنے آ گئی ہے، تاہم اس میں ابتدائی طور پر کوئی بڑا کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ خبریں ہیں کہ پی ایس ایل تھری میں زیادہ تر وہی غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے جو پچھلے سال شریک ہوئے تھے جبکہ نئی فہرست فرنچائز کو بھیج دی گئی ہے۔ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر اور افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز اس بار شاید کوئٹہ کے ڈگ آﺅٹ میں مینٹور کی حیثیت سے دکھائی نہ دیں اور ان کی جگہ کیون پیٹرسن کو مینٹور اور کھلاڑی کی ذمے داری دینے کی تجویز پر زیر غور ہے۔آئندہ سال 2018ء کے ماہ فروری میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے کسی کھلاڑی کی شرکت کا امکان نہیں ہے جبکہ اگلے سال پی ایس ایل 3 میں نئی ٹیم ملتان سلطان حصہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک گزشتہ سال کی 20 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہر فرنچائز کو 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا اور 10 کو ریلیز کرنا ہوگا۔ گزشتہ سال کی فہرست سے 5 ٹیمیں جن دس، دس کھلاڑیوں کو ریلیز کریں گی، ان 50 کھلاڑیوں میں سے پہلا آپشن نئی فرنچائز سلطان ملتان کو دیا جائیگا۔ وہ 50 میں سے 10 کھلاڑیوں کا چناﺅ کریگی جبکہ باقی 10 ،10 کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا۔ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے 2،2 سلور سے 3 اور ایمرجنگ کٹیگری سے ایک کھلاڑیوں کو ریلیز کریگی اور اتنے ہی نئے کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کے ذریعے لے گی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے معاہدے میں دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی جا کر میچز کھیلنے کی شق رکھے جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy