پاکستان میں 22 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کی عادی ہونیکا انکشاف

Published on January 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 922)      No Comments

222
لاہور (یواین پی)عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ میگ ‘می اینڈ ہیلتھ’ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 22 فیصد خواتین ‘سگریٹ نوشی’ کی عادی ہیں جن میں چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے ساتھ ساتھ کالجز میں سٹوڈنٹس بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سگریٹ نوشی کے عادی مرد افراد میں 45 فیصد مردوں میں 67 فیصد نوجوان گٹکا اور سپاری کے استعمال کو فیشن سمجھتے ہیں جس سے نہ صرف منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے گلے کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور یہی کینسر کا موجب بنتی ہے۔ ‘می اینڈ ہیلتھ’ رپورٹ کے حوالے سے سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکیاں اور لڑکے سپاری کا بے جا استعمال کر رہے ہیں جس سے بچائو کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے سکولوں اور کالجز کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات پر آگاہی پروگرام کی فلیکسز آویزاں کی جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes