ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے 63 امیگرنٹس کو ڈوبنے سے بچا لیا

Published on January 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

888
بارسلونا(یواین پی)ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز البوران کے ساحلی علاقے میں 63 امیگرنٹس کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے ساحلی محافظوں نے گزشتہ روز دو کشتیوں کو ریسکیو کیا جن پر افریقی امیگرنٹس سوار تھے ۔جن کی کل تعداد 63 بنتی ہے جن میں تین موتریل کے ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال میں داخل افراد میں سے دو حاملہ خواتین شامل ہیں جب کہ تیسرا شخص ٹانگ میں مسئلے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے۔ ان امیگرنٹس کو ریسکیو کرنے والے جہاز کے عملے نے بتایا کہ انہوں نے دو چھوٹی کشتیوں میں سوار 63 امیگرنٹس کو بچایا،جن میں سے ایک پر گیارہ بالغ مرد سوار تھے جو مراکشی تھے جب کہ دوسری کشتی پر 52 افراد سوار تھے جن میں سات نو عمر بچے، 16 خواتین اور دیگر افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق تمام امیگرنٹس کی حالت صحیح ہے اور ان کو امیگرنٹس مرکز بجھوا دیا گیا ہے، ابھی تک ان افراد کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا کہ ان کو سپین میں داخلے کی اجازت دی جائیگی یا انہیں واپس ان کے ممالک بھجوایا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes