امتحانات ہر حال میں ہونگے، طلبہ تیاری جاری رکھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

Published on June 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ امتحانات نہ ہوں، تنقید کرنے والے اپنی پارٹی سے مشاورت کر لیا کریں، اگر امتحان نہیں ہوں گے تو بہت نقصان ہوگا، 10 جولائی کے بعد ہر حال میں امتحانات ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ حکومت نے جامعات کے ترقیاتی کاموں پر 18 ارب روپے خرچ کیے جبکہ ہماری حکومت 25 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلیمی نظام ایسا ہے امیراورغریب کے لیے یکساں نہیں، ایک مخصوص طبقے کو اس تعلیمی نظام سے فائدہ ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب لائیں گے جو تمام سکولوں کے لیے ہوگا۔ اس نئے نصاب کے حوالے سے بے بنیاد پروپگنڈے کیے گئے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تمام طلبہ سے کہا کہ بچے امتحانات کیلئے اپنی اپنی تیاری جاری رکھیں۔ این سی او سی میں متفقہ طور پر امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes