ایم کیو ایم پارٹی معاملات چلانے کیلئے 9 رکنی سپریم کونسل کی تشکیل

Published on January 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 797)      No Comments

222
کراچی (یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی معاملات چلانے کیلئے نو رکنی سپریم کونسل تشکیل دے دی۔ ندیم نصرت رابطہ کمیٹی کےمستقل کنوینر ہوں گے۔سپریم کونسل کی تشکیل کا فیصلہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ہونے والے رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ کونسل میں کنوینر ندیم نصرت، ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹر فروغ نسیم، سینیٹر نسرین جلیل، کنور نوید جمیل، رؤف صدیقی، بابرغوری، کشور زہرہ اور افتخار حسین قریشی شامل ہیں۔کونسل ایم کیو ایم قائد کی غیرموجودگی میں پارٹی ذمہ داران وکارکنان کی رہنمائی کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy