مری: برفباری کا سلسلہ پھر شروع، سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے

Published on January 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,001)      No Comments

555
مری: (یو این پی) ویک اینڈ کے موقع پر مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ دوسری طرف ملکہ کوہسار کا موسم بھی سیاحوں پر مہربان ہو گیا ہے۔ تفریحی مقامات پر میلے کا سماں ہے۔ ملک بھر سے برف باری کے شوقین سیاحوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقام ملکہ کوہسار مری اور گلیات کا رخ کیا ہوا ہے۔ہفتہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کالی گھٹاﺅں اور دھند نے ملکہ کوہسارکی وادی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ایک طرف مری میں سیاحوں کا غیر معمولی رش ہے تو دوسری طرف برفباری کے بعد سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور وہ تفریحی مقامات پرنکل کر خوب ہلہ گلہ اور موج مستی میں مصروف ہیں۔سیاح فیملیز مری میں اپنی سیر کو یاد گار بنانے کے لئے ہر طرف سیلفیاں بناتی اور ان یاد گار لمحات کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس دلفریب موسم سے نہ صرف سیاح بلکہ مقامی لوگ اور کاروباری حلقے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes