پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل ٹو چیمپئن شپ جیت لی

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

2
لاہور(یو این پی ) کامران اکمل کی شاندار پرفارمنس کے باعث پشاور زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے ہر اکر پاکستان سپر لیگ ٹو کی چیمپئن بن گئی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پچھلے سال ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپرلیگ کے سب سے بڑے معرکے میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے ہی اوور میں کامران اکمل نے 3 شاندار چوکے لگاتے ہوئے 12 رنز بنائے جب کہ دوسرے اوور میں ڈیوڈ میلان نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی کے بولر ایمرٹ نے اپنی شاندار بولنگ سے پشاور کے دونوں اوپنرز کو پریشان کیے رکھا اور آخرکار ڈیوڈ میلان کو 17 رنز پر بولڈ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔ گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے زلمی کے بیٹسمنوں کو 9 اوورز تک کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا تاہم 10ویں اوور میں کامران اکمل اور مارلن سیموئلز نے حسن خان کے اوور میں 18 رنز بٹورے لیکن انہوں نے اوور کی آخری گیند پر کامران اکمل کو آؤٹ کردیا، انہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔11ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر محمد نواز نے سیموئلز کو 19 رنز پر بولڈ کرکے زلمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جس کے بعد خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بیٹنگ کیلئے آئے، حسن علی نے اگلے ہی اوور میں خوشدل شاہ کو صرف ایک رنز پر پویلین واپس بھیجا تو شاہد آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے افتخار احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ بڑے شارٹس لگانے میں ناکام رہے جس کی بدولت ابتدائی اوور میں اچھا آغاز کرنے کے باوجود پشاور زلمی بڑا اسکور کرنے میں ناکامی رہی جب کہ ایمرٹ نے پہلے محمد حفیظ کو 12 رنز پر آؤٹ کیا اور اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو بھی پویلین واپس بھیج دیا، انہوں نے 21 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت زلمی کی ٹیم کوئٹہ کو جیت کیلئے149 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریاد ایمرٹ نے 3، حسن علی 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے احمد شہزاد کے ساتھ نئے کھلاڑی مورنے وین ویک میدان میں آئے اور دوسرے اوور کی تیسری گیند پر وین ویک رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے یوں کوئٹہ کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی۔بنگلہ دیشی کھلاڑی انعام الحق دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے اور تیسرے اوور میں حسن علی کی گیند پر کپتان ڈیرن سیمی نے سلپ پر ان کا کیچ گرا کر انہیں ایک موقع دے دیا لیکن وہ اس فائدہ نہ اٹھا سکے اور محمد اصغر کے اگلے اوور میں اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کرس جارڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور اصغر کو لگاتار دو چوکے لگا کر اپنے عزائم ظاہر کیے لیکن دوسرے اینڈ سے احمد شہزاد ان کا ساتھ نہ دے سکے اور صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔سرفراز احمد نے اپنی جارحانہ بلے بازی کو جاری رکھتے ہوئے محمد حیفظ کو لگاتار دو چوکے لگائے اور تیسری گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔سعد نسیم بھی زلمی کے بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرپائے اور صرف 4 رنز بنا کر وہاب ریاض کے گیند پر آوٹ ہو گئے۔شین اروائن نے اس موقع پر اچھے شاٹس کھیلے اور ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور سب سے زیادہ 24 رنز بنا کر محمد اصغر کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے جس کے بعد محمد نواز بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے ۔کرس جارڈن نے انور علی کو آوٹ کر کے پشاورزلمی کو آٹھویں کامیابی دلادی انور علی 20 رنز بنا سکے ، حسان خان کو بھی وہاب ریاض نے آوٹ کیا۔ آخری بلے باز ذوالفقار بابر کو حسن علی نے آؤٹ کرکے ٹیم کو 58 رنز سے فتح دلا دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16 ویں اوور میں 90 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد اصغر نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes