لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،4 جوان شہید،جوابی کارروائی میں 3 بھارتی جہنم واصل،متعدد زخمی

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

کوٹلی (یواین پی)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 جوان شہید ہو گئے ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے 3 فوجی ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی جوان کوٹلی سیکٹر جند روٹ میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کر رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کر دی، بھارتی فورسز نے ہیوی مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپور جواب دیاجس سے 3 بھارتی فوج ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme