آبادی کے جن کو قابو میں لانے کے لیے ہمیں خاندان کی تشکیل وسائل کے مطابق کرنے کے لیے عوام کو آگہی دینا ہو گی رانا سلیم احمد

Published on February 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 692)      No Comments

rana
وہا ڑ ی ( یواین پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ آبادی کے جن کو قابو میں لانے کے لیے ہمیں خاندان کی تشکیل وسائل کے مطابق کرنے کے لیے عوام کو آگہی دینا ہو گی یہ بات انہوں نے ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید خالد، پی آر ایس پی کے توقیر اکرام ، محمدنعیم اور ریاض احمد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں عدم توازن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اجلاس کے دوران ڈی او بہبود آبادی نے بتایا کہ 15فروری سے ہفتہ بہبود آبادی منایا جا رہا ہے جس میں سیمینارز، واک اور لیکچرز کے ذریعے بہبود آبادی کا شعور اجاگر کیا جائیگا اور فری میڈیکل کیمپ لگائے جائینگے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme