اداکارہ وینا ملک کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

Published on February 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

333
اسلام آباد(یو این پی) اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ عمران خان سے ملنے بنی گالا پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دبئی سے پاکستان آنے والی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچیں۔  دونوں میاں بیوی نے عمران خان اور نعیم الحق سے ملاقات کی، ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران اسد خٹک نے عمران خان کو مختلف دھنوں پر ترانہ اور نغمے سنائے جس سے عمران خان بے حد محظوظ ہوئے۔ ملاقات کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں سیاسی گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر وینا ملک اور اسد خٹک میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ بعدازاں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، تاہم یہ ملاقات غیر سیاسی تھی اور دونوں میاں بیوی میں سے کسی کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes