محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی لہر 2مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی

Published on February 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

555
کراچی(یو این پی)محکمہ موسمیات نےکراچی میں گرمی کی لہر2مارچ تک جاری رہنےکی پیشگوئی کردی،ڈائریکٹر موسمیات سندھ عبدالرشیدکاکہنا ہےکہ سمندری ہوائیں بندہونےپرگرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔تفصیلات کےمطابق کراچی میں موسم کی انگڑائی، فروری میں ہی گرمی لوٹ آئی۔دن کاآغازہوتےہی سورج نےآگ برساناشروع کردی اور پچیس ڈگری سےشروع ہونے والادرجہ حرارت چھتیس ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی والوں نےبھی گرمی سےنجات حاصل کرنےکیلئےساحل سمندرکارخ کیا اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواوں سےلطف اندوزہوئے،شہریوں نےفروری میں گرمی پرحیرت کااظہار کردیا۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سندھ عبدالرشیدنےکراچی میں موجودگرمی کی لہرکی وجہ بتادی،کہتےہیں سمندری ہوائیں بندہونےپرگرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہناہےکہ فروری میں گرمی کاآناپریشان کن بات نہیں،چندروزمیں سمندری ہوائیں چلنے پرگرمی کازورٹوٹ جائےگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme