ٹیم میں واپسی کیلئے کامران اکمل نے وزیراعظم ہاؤس کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

2
حیدرآباد(یوا ین پی)قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی سلیکشن کمیٹی کی سرد مہری کا شکار وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ٹیم میں انتخاب کیلئے بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کردی ہے۔کامران اکمل نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر وہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے مستحق ہیں۔واپڈا کی ٹیم کے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کے ایک دن بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا میں انتہائی شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود مجھے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔میں چاہتا ہوں سلیکٹرز میرا بحیثیت سپیشلسٹ بلے باز انتخاب کریں کیونکہ میں یہ بات اچھی طرح جانتا ہوں کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لہٰذا میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ میری بات سنیں اور سلیکٹرز سے کہیں کہ اہلیت کی بنیاد پر میرے معاملے پر غور کریں۔کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے آٹھ میچوں میں ایک ہزار رنز بنا کر ایونٹ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں جہاں انہوں نے پانچ سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے اپنی ٹیم واپڈا کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا ایک بلے باز کیلئے ٹیم میں واپسی کا واحد راستہ اس کی کارکردگی ہے اور میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کیلئے مستقل رنز کر رہا ہوں۔جو کھلاڑی کارکردگی نہیں دکھا رہے انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے ، میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، سلیکٹرز جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں لیکن انہیں ٹیم میں برقرار رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا قائد اعظم ٹرافی میں میرے علاوہ دیگر کھلاڑی جیسے آصف ذاکر ،عثمان صلاح الدین بھی کئی سیزنز سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن نظر انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے ان کو بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes