ہوٹل کا گیٹ ملک کے سینماؤں میں کھلنے کو تیار

Published on March 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

Ho
پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر اور بالی ووڈایوارڈیافتہ فیچرفلم’’ہوٹل‘‘آٹھ اپریل۲۰۱۶ ء کو ریلیز ہوگی
اسلام آباد(یو این پی )پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر اور بالی ووڈایوارڈیافتہ فیچرفلم’’ہوٹل‘‘ ۸ اپریل۲۰۱۶ ء کو سینماؤں کی زینت بنے گی جسے تقسیم کار آئی ایم جی سی ڈسٹریبیوشن کلب ریلیز کرے گا۔فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان ہیں، فلم کی تیاری میں ان کی معاونت طلال فرحت نے کی۔ فلم میں فلمسٹار میرا کے ساتھ ہمایوں گیلانی، جیسمین سنڈلس، ویام دامنی، نجلہ سمیت دیگر نئے ستاروں نے اپنی بھرپور پرفارمنس دی ہے فلم کا پریمیئر کراچی میں اپریل کی شروع کی تاریخوں میں متوقع ہے اس سلسلے میں میرا کراچی سے ہی فلم کی پروموشن کا آغاز کریں گی اوروہ ان دنوں کراچی میں قیام پذیر ہیں۔ واضح رہے پاکستان کی پہلی سائکوتھرلر بالی ووڈایوارڈیافتہ فیچر فلم’’ہوٹل‘‘ ہے جسے ۲۰۱۳ء میں بھارت کے شہر دہلی میں ہونیوالے تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں’’ بہترین فلم‘‘ اور’’ بہترین اداکارہ‘‘کے ایوارڈز اپنے نام کر کے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں سنہری باب کا آغاز کر چکی ہے۔نیزفلم میں دو گانے شامل کیے گئے ہیں ’’لکشمی ہوں میں‘‘ اور ’’موم بتی دی لو وچ‘‘ فلم کا خاصہ ہیں’’ موم بتی‘‘ کو بالی ووڈ سنگر جیسمین سنڈلیس گایا ہے جو اس سے قبل سلمان خان کی ’’کک‘‘ فلم کا مشہور گانا ’’ڈیول میرا یار‘‘ سے پہلے ہی شہرت پاچکی ہیں وہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں گاتی ہوئی نظر آئیں گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes