ٹی ایم اے جھنگ /شورکوٹ کے سب انجینئر محمد رمضان کے خلاف نیب سے کاروائی کا مطالبہ

Published on March 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

TMA
جھنگ (مدثراسماعیل بھٹی سے)ٹی ایم اے جھنگ کے عالمی شہرت یافتہ کرپٹ، بدعنوان اورکرپشن میں نت نئے جدید طریقے ایجاد کرنے والے سب انجینئر محمدرمضان کے خلاف نیب پنجاب میں کاروائی کی درخواست ۔وسیع پیمانے پر کرپشن اور لوٹ مارکی ایک نئی داستان منظر عام پر آنے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے ایک تحریری درخواست برخلاف سب انجینئر ٹی ایم اے محمد رمضان نیب پنجاب اور مختلف اتھارٹیز کو گذاری ہیں اور باوثوق ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد رمضان سب انجینئر کرپٹ اور بدعنوان سرکاری اہلکار کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات شروع کرنے کامطالبہ کیا ہے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ،ذرائع کے مطابق سب انجینئر محمد رمضان نے ٹی ایم اے جھنگ اور ٹی ایم اے شورکوٹ کی متعدد سکیمیں اپنے پاس رکھوائیں ہیں اور من مرضی کی کرپشن اور لوٹ مارہوسکے۔ذرائع کے مطابق محمدرمضان نے کئی سکیموں میں انتہائی ناقص اور گھٹیاں میٹریل کا استعمال کروایا ہے جبکہ کئی ناقص سکیموں کے متعلق بروقت اطلاع بھی کی گئی لیکن مذکورہ کرپٹ افسران ٹس سے مس نہ ہوئے خاص خبر کے مطابق محمد رمضان نے شورکوٹ ٹی ایم اے میں دو سکیمیں جوکہ من پسند ٹھیکیداروں کو دین گئیں ۔واضح رہے کہ محمد رمضان ایس ای جوکہ ایم پی اے کا منظور نظر ہے اور سیاسی رشوت کی وجہ سے ٹی ایم اے شورکوٹ کا اضافی چارج ملا۔ عوامی وسماجی حلقوں نے چیئر مین نیب بیورو ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے علاوہ دیگر احکام بالا سے تحریری طور پر کاروائی کامطالبہ کیا کہ اس خبر کو باضابطہ شکایت سمجھتے ہوئے فی الفور تحقیقات کی جائیں اورمذکورہ سب انجینئر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题