حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد باربرداری کے خراجات میں بھی واضح کمی آئی ہے اے سی جھنگ

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

ok set 05.03.2016
جھنگ(مدثر بھٹی ) حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد باربرداری کے خراجات میں بھی واضح کمی آئی ہے لہٰذا روز مرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی امر ہے اس ضمن میں مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری اور تمام پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس اپنے دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے تاجر راہنماؤں کے ساتھ میسر رابطہ بحال کرکے قیمتوں کی کمی پر مکمل طور پر عمل درآمد کروائیں۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران عصمت پنوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے ہدایت پر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی جس میں ، ٹی ایم اوز ،ڈی او انٹر پرائزرز،ڈی ایف سی ،ڈی او ماحولیات،ڈی او زراعت ،ڈی او لیبراورسیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی کے علاوہ انجمن تاجران وانجمن کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔اے سی عمران عصمت پنوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوام کو ریلیف پہنچانے کی کاروائیوں میں مزید تیزی اور بہتری چاہتے ہیں لہٰذا تمام محکموں کے سرکاری افسران و اہلکارسستی کا ہرگزمظاہرہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں خود ساختہ مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھاتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق لوگوں کو اشیائے خوردونوش کی فروخت اور دکانوں میں ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے کام کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او نادر چٹھہ کی قیادت میں ضلع میں پٹرول پمپوں پر حالیہ قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ بسوں اور ویگنوں کے کرایہ جات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے کم کروادی گئی ہیں ۔انہوں نے تمام پرائس مجسٹریٹوں کو ہدایت کی کہ وہ مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے میں کسی قسم کا گریز نہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پرانہیں رپورٹ کریں تاکہ ان کی کاکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس میں انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے مختلف اشیاء کے ریٹ مقرر کرنے کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے نئے ریٹ مختص کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes