درخت اور پودے لگانا نبی کریم ﷺ کی سنت، صدقہ جاریہ اور مستقبل کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on March 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,339)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کورڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ درخت اور پودے لگانا نبی کریم ﷺ کی سنت، صدقہ جاریہ اور مستقبل کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال وہاڑی میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ شجرکاری مہم رسمی کارروائیوں کی بجائے با مقصد ہونا چاہیے اگر ہرشہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کم ا زکم ایک پودا لگا کر اسے پروان چڑھائے تو ہم جنگلات میں خود کفالت حاصل کر کے ایندھن اور دیگر استعمال کے لیے وافر لکڑی بھی حاصل کر سکتے ہیں ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ پودے آکسیجن پیدا کرنے کی قدرتی فیکٹریاں ہیں ماحول کو خوشگوار اور دیدہ زیب بناتے ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں اہم کردار کے حامل ہیں ہم سب کو مل کر نہ صرف نئے درخت اور پودے لگانا چاہییں بلکہ پہلے سے موجود درختوں اور پودوں کی حفاظت اور نگہداشت کی ذمہ داری بھی پوری کرنا چاہیے اس موقع پر ڈی او فاریسٹ رانا طارق محمود نے بتایا کہ اس سال موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ پچاس ہزارپودے لگائے جائینگے اس موقع پر ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ،ای ڈی او فنانس ڈاکٹر محمد غیاث،ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر،ڈی او فاریسٹ رانا طارق محمود ،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ،ڈی او زراعت شیخ محمد یسین ،ڈی ڈی او زراعت محمد اسماعیل وٹو، ڈی او ماحولیات راناصفدر علی ، ڈسٹرکٹ یونٹ منیجر پلان پاکستان عمران جاوید،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر شاہد سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی نے بھی پودے لگائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme