امام کعبہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

Published on May 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

Faisal
اسلام آباد(یواین پی)امام کعبہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے ، صدر ممنون حسین بھی شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے ، فیصل مسجد میں آج عام گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا ۔ نواز چوک ، نیول ہیڈ کوارٹرز چوک اور ایف سیون ڈبل روڈ بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی ، عام شہری خصوصی شٹل کے ذریعے فیصل مسجد جائیں گے ، نمازیوں کے موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog