کانسیپٹ اسکول علی پور کیمپس میں تقریب انعامات تقسیم کا انعقاد

Published on March 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

Concept School
حکومت نجی اداروں کی سرپرستی کرے ،سہیل بابر، بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا ئے، عتیق خٹک
اسلام آباد(یواین پی)کانسیپٹ اسکول علی پور فراش کیمپس اسلام آباد میں سالانہ تقریب انعامات تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ما رکیٹنگ کا نسپٹ اسکول سہیل بابر تھے۔ اسکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل بابر نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے کم وسائل کے باوجود قوم کے نونہالوں کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔ حکومت ان اداروں کی سرپرستی کرے تو ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ تقریب سے معروف سیاسی وسماجی رہنماء اور ماہر تعلیم عتیق الرحمن خٹک نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہوجائے۔ اسکول کے ڈائریکٹر محمد جمیل نے تقریب کے دوران اسکول کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے فائزہ کو ثرکو بیسٹ ٹیچر اور عثمان میر کو بیسٹ اسٹوڈنٹ کا ایوارڈ دیا۔ اسکول میں نئے سیشن کا آغاز14 مارچ سے ہوگا اور نئے داخلے آج سے شروع ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes