افتتاح کے باوجود ملک کے سب سے بڑے ٹراما سنٹر کو فعال نہ کیا جا سکا

Published on December 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

33
کراچی (یو این پی) کراچی میں قائم ہونے والا ملک کا سب سے بڑا اور جدید ٹراما سینٹر افتتاح کے ایک ہفتے بعد بھی فعال نہ ہوسکا ۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں قائم بے نظیر ٹراما سینٹر کا افتتاح 23 دسمبر کو کیا گیا تھا۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح تو نہ ہوسکا لیکن اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی گیٹ کے باہر پارکنگ قائم کردی۔اسپتال ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا کہ ٹراما سینٹر فعال ہونے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے جبکہ ٹراما سینٹر کی بلڈنگ کی مکمل تعمیر میں 6 ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ افتتاح کے موقع پر لیاری کے رہائشی فیصل بلوچ کی نو ماہ کی بسمہ اسپتال ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر دم توڑ گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme