مٹھی،غذائی قلت سے مزید 2بچے جاں بحق، تعداد 160ہو گئی

Published on May 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 653)      No Comments


مٹھی(یوا ین پی)تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے چل بسے، جس کے بعد رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد محکمہ ہیلتھ تھرپارکر نے بچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ میڈیا کو دینا بند کر دی۔سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی موبائل میڈیکل گاڑیاں دیہی علاقوں میں نہ پہنچ سکیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں گاؤں کہاریو غلام شاہ کے رہائشی شنکر کا تین سال کا بچہ درگیش اور گاؤں میوں لنجو کے رہائشی تماچی کا نومولود بچہ مرنے والوں میں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر شفیق الرحمان میمن نے رابطہ کرنے پر کہا کہ محکمہ ہیلتھ سندھ کی جانب سے ہمیں حکم ہے کہ میڈیا سے بچوں کی اموات کی تصدیق نہ کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme